دل کی دھڑکن ماتمی دھن سانس کو زنجیر کہنا
دل کی دھڑکن ماتمی دھن سانس کو زنجیر کہنا
کوئی گر پوچھے تو اپنے عہد کی تفسیر کہنا
ہر قدم پر بندشوں پابندیوں کا ذکر کرنا
اور اس کو حاکمان وقت کی تحریر کہنا
کب تلک معصوم چہروں کو ستم پیشہ لکھو گے
آنکھ کو خنجر بتانا زلف کو زنجیر کہنا
وہ گھنے اشجار وہ سائے تو رخصت ہو چکے لب
دھول کو میراث لکھنا ریت کو جاگیر کہنا
خامشی کا گوہر نایاب رکھنا پاس لیکن
بات کہنے کی اگر ہو تم بھی شاہد میرؔ کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.