دل کی عمارت جھوٹے جذبوں پر تعمیر نہیں کرنا
دل کی عمارت جھوٹے جذبوں پر تعمیر نہیں کرنا
خواب ادھورا دیکھو تو کوئی تعبیر نہیں کرنا
پھول کھلیں تو ہوا میں خوشبو ہو ہی جاتی ہے تحلیل
دل کی باتیں سمجھو پر ان کی تفسیر نہیں کرنا
ماں کہتی ہے گھٹتی جلتی رہنا پی لینا آنسو
شعروں میں بھی بیٹی اپنا غم تحریر نہیں کرنا
نا صاحب ہم سے مت مانگو عہد وفا ان باتوں پر
جبر و ستم سہنا لیکن کوئی تدبیر نہیں کرنا
جبر کے اندھیاروں میں رہنا ظلم کا سہنا ہے تقصیر
دیکھو میری جان عیاںؔ تم یہ تقصیر نہیں کرنا
- کتاب : Aiwan (Pg. 42)
- Author : Manazir Ashiq Harganvi & Shahid Nayeem
- مطبع : Nirali Duniya (1998)
- اشاعت : 1998
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.