دل کی خواہش ہے کہ میں وقت کا نوحہ لکھوں
دل کی خواہش ہے کہ میں وقت کا نوحہ لکھوں
زندگی کیا ہے فقط آگ کا دریا لکھوں
یہاں سامان نشاط دل و جاں کوئی نہیں
غم دوراں ترا کیسا میں سراپا لکھوں
یہاں گفتار میں شیرینی ہے کردار میں کھوٹ
کیا ہے پستی کا سبب تو ہی بتا کیا لکھوں
زہر آلود ہے منظر کہ فضا ہے مسموم
حال کاغذ پہ میں کس کس کی عطا کا لکھوں
روز اک اور تماشہ نظر آتا ہے شبینؔ
روز اک اور بدلتا ہوا چہرہ لکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.