دل کی محفل میں کبھی رم نہیں رکھتے ہم لوگ
دل کی محفل میں کبھی رم نہیں رکھتے ہم لوگ
یعنی لڑتے ہوئے سر خم نہیں رکھتے ہم لوگ
تم بتا دو تمہیں کس وقت جگانا ہوگا
دل دھڑکتا ہے الارم نہیں رکھتے ہم لوگ
وحشت ابر بنا دیتی ہے تھل کو دریا
راگ گاتے ہیں تو پھر سم نہیں رکھتے ہم لوگ
سرخ جوڑے کی قسم سبز مقدر والی
اب کسی رنگ کا پرچم نہیں رکھتے ہم لوگ
اب تو ہر آنکھ کے اپنے ہی سیہ حلقے ہیں
اب ترے نام پہ ماتم نہیں رکھتے ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.