دل کی قیمت گھٹ جاتی ہے اظہار جذبات کے بعد
دل کی قیمت گھٹ جاتی ہے اظہار جذبات کے بعد
سونا سونا گھر کا آنگن لگتا ہے بارات کے بعد
سانسوں کی اک مالا تھی جو بے خبری میں ٹوٹ گئی
اور بھلا کیا نذر کروں میں دل جیسی سوغات کے بعد
اور اضافہ ہو جاتا ہے آنکھوں کی ویرانی میں
کون سا موسم آ جاتا ہے اشکوں کی برسات کے بعد
مجھ کو دیکھ کے ہنسنے والو کس کو یہ دولت ملتی ہے
اس منزل پر میں پہونچا ہوں جانے کن حالات کے بعد
کس کی یاد میں الجھا الجھا آہیں بھرتا پھرتا ہے
کس کا نام لیا کرتا ہے دیوانہ ہر بات کے بعد
پریم دوانہ تیرا وصیؔ یہ پاگل کو سمجھائے کون
اس بازی میں جیت ہوا کرتی ہے لیکن مات کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.