دل کی تسبیح کے بکھرے ہوئے دانے مانگے
دل کی تسبیح کے بکھرے ہوئے دانے مانگے
ہم نے گزرے ہوئے انمول زمانے مانگے
آپ مائل بہ کرم ہوں یہ کہاں اس کا نصیب
دل تو بس آپ سے کچھ خواب سہانے مانگے
آہ وہ جس کو سخاوت کی نہیں ہے توفیق
اس سے اک شخص وفاؤں کے خزانے مانگے
مجھ پہ پہلی سی نظر ڈال کہ میرا دامن
تیرے گلشن سے وہی پھول پرانے مانگے
میں وہ ناکام کہ تھوڑی سی ہنسی کو ترسوں
دل وہ مجبور کہ رونے کے بہانے مانگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.