دل کی ویرانیوں میں ہمیں خواہشیں دیکھ ٹوکا کریں
دل کی ویرانیوں میں ہمیں خواہشیں دیکھ ٹوکا کریں
ہم یتیموں کے ڈر سے ڈریں بن بتائے نہ جایا کریں
جسم جھلسائیے لب بہ لب بجھ نہ جائے کہیں پر طلب
ہم پتنگے نہیں جو جلیں آگ ہیں آپ مانا کریں
یوں بھی تکلیف گھٹتی نہیں سو تکلف ضروری نہیں
آپ آئیں نہ تو سہ بھی لیں پوچھ کر تو نہ آیا کریں
غم خوشی یا غلط اور سہی چھوڑیئے بات دستور کی
حادثوں کے لیے چھوڑ دیں خودکشی پہ نہ رویا کریں
رقص تو اصل ہے بعد میں یوں ابھی سے نہ آہیں بھریں
جب تلک موت تیار ہو زندگی سے گزارا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.