دل کسی سے لگا کے دیکھ لیا
دل کسی سے لگا کے دیکھ لیا
چوٹ پر چوٹ کھا کے دیکھ لیا
رحم کس خوش نصیب پر آیا
کس کو چلمن اٹھا کے دیکھ لیا
چین آتا نہیں کسی پہلو
تم نے مجھ کو ستا کے دیکھ لیا
تیرے ارمان کے سوا کیا ہے
دل کی دنیا میں آ کے دیکھ لیا
بے وفا کون با وفا ہے کون
آپ نے آزما کے دیکھ لیا
عمر رفتہ کی یاد آ ہی گئی
آئنہ جب اٹھا کے دیکھ لیا
ہل گیا عرش ہے ارے ظالم
کعبۂ دل کو ڈھا کے دیکھ لیا
یہ بھی اک چال ہے ستانے کی
جب ملے مسکرا کے دیکھ لیا
بے وفا ہے زمانہ اے احمرؔ
ہر طرح آزما کے دیکھ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.