دل کو اب تجھ سے جدا ہو کر بھی جینا آ گیا
دل کو اب تجھ سے جدا ہو کر بھی جینا آ گیا
اس جھروکے میں ہوا کا تازہ جھونکا آ گیا
ان اندھیروں میں پہنچ پانا بہت دشوار تھا
میں تری آواز پر پلکیں جھپکتا آ گیا
احتراماً انگلیوں سے ہونٹ گیلے کر لیے
جب مری دہلیز پہ خود بہہ کے دریا آ گیا
اس جہاں میں میرے جیسا کوئی بد قسمت بھی ہے
جس نے جو کچھ بھی اتارا مجھ کو پورا آ گیا
وہ تو کہتا تھا کہ تم سے اچھے سو مل جائیں گے
آج اسے اس حال میں دیکھا تو رونا آ گیا
مارنے والا تھا اپنے آپ کو اس روز میں
پھر مری آنکھوں کے آگے اس کا چہرہ آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.