دل کو دیوانہ کہوں گا تو برا مانو گے
دل کو دیوانہ کہوں گا تو برا مانو گے
اپنا افسانہ کہوں گا تو برا مانو گے
کہہ دیا شمع تمہیں میں نے تو کتنے خوش ہو
خود کو پروانہ کہوں گا تو برا مانو گے
تم کو کہتا ہوں میں اپنا تو برا مانتے ہو
اور بیگانہ کہوں گا تو برا مانو گے
اتنے بد ظن ہو کہ گر آئنہ خانے کو بھی میں
آئنہ خانہ کہوں گا تو برا مانو گے
دل کو کہتا ہوں میں گلشن تو خفا ہوتے ہو
دل کو ویرانہ کہوں گا تو برا مانو گے
لوگ کہتے ہیں صنم خانہ تمہارے گھر کو
میں صنم خانہ کہوں گا تو برا مانو گے
دل میں جو کچھ ہے اشاروں میں کہے دیتا ہوں
بے حجابانہ کہوں گا تو برا مانو گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.