دل کو حسن غم جاناں سے فروزاں کر دیں
دل کو حسن غم جاناں سے فروزاں کر دیں
کفر میں رنگ بھریں ایسا کہ ایماں کر دیں
یہ حقیقت ہے کہ ضد پر اگر آ جائیں تو ہم
اپنی صورت سے تری شکل نمایاں کر دیں
جانے والے بہ خوشی جائیں مگر عرض یہ ہے
چلتے چلتے مرے جینے کے بھی ساماں کر دیں
انکشافات محبت میں رہے کیوں الجھن
لاؤ شیرازۂ ہستی کو پریشاں کر دیں
پھر مرے حال پہ سرکار تبسم فرمائیں
پھر مرے دل کو ذرا برق بداماں کر دیں
کیوں کسی اور کا ممنون کرم ہو مخمورؔ
آپ نے درد دیا آپ ہی درماں کر دیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.