دل کو صبر و قرار بھی نہ ہوا
دل کو صبر و قرار بھی نہ ہوا
جبر پر اختیار بھی نہ ہوا
لالہ ہر چند باغ میں پھولا
گل رخوں میں شمار بھی نہ ہوا
مر مٹے فکر میں عروج کے ہم
خاک اونچا غبار بھی نہ ہوا
رہ گیا تیر یار پہلو میں
کیا ستم ہے کہ پار بھی نہ ہوا
خون سے میرے دامن قاتل
تختہ لالہ زار بھی نہ ہوا
مے سے مجھ کو خمار بھی نہ ہوا
نشہ کیسا اتار بھی نہ ہوا
اثر چشم زار بھی نہ ہوا
صاف ان کا غبار بھی نہ ہوا
ایک بوسے کو تو گنا سو بار
گالیوں کا شمار بھی نہ ہوا
ان کی رسوائیوں کا پاس رہا
میں کبھی اشک بار بھی نہ ہوا
سرو نے سرکشی سے کیا پایا
شجر میوہ دار بھی نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.