دل کو سکوں ہے چین ہے راحت اسی سے ہے
دل کو سکوں ہے چین ہے راحت اسی سے ہے
شکوہ بھی ہے اسی سے محبت اسی سے ہے
ورنہ مرے وجود کا کوئی نہ تھا وجود
پیہم بدن میں میرے حرارت اسی سے ہے
دل اس کا آئنے کی طرح خوش مزاج ہے
باقی جہان نو میں اخوت اسی سے ہے
اس نے جنوں کو میرے جواں سال کر دیا
وابستہ میری آج بھی شہرت اسی سے ہے
مانا کہ سنگ مجھ کو سمجھتا ہے وہ مگر
میری تمام شہر میں عزت اسی سے ہے
اس کی نوازشوں کا رہا سلسلہ دراز
یہ کائنات دل بھی تو جنت اسی سے ہے
اس نے مرے قلم کو ہیں بخشیں روانیاں
مضمون میں بھی میرے سلاست اسی سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.