دل کو ترا خیال تری جستجو رہے
دل کو ترا خیال تری جستجو رہے
مقصد مری حیات کا بس تو ہی تو رہے
آئے کبھی نہ دل میں کسی غیر کا خیال
ہونٹوں پہ صبح و شام تری گفتگو رہے
میری نگاہ شوق تجھے ڈھونڈھتی رہی
ویسے تو آس پاس کئی ماہ رو رہے
اک دن ضرور آئیں گے وہ میرے خواب میں
اس انتظار یار میں ہم با وضو رہے
دنیا کی رنجشوں کی شکایت کریں تو کیا
خود اپنے ہی نصیب سے ہم دو بدو رہے
دے کر گئی ہے باد صبا یہ دعا مجیدؔ
شعر و سخن کی بزم کی تو آبرو رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.