دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا
دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا
پھر بھی دل ہی میں رہوگے مجھے معلوم نہ تھا
ساتھ دنیا کا میں چھوڑوں گا تمہاری خاطر
اور تم ساتھ نہ دو گے مجھے معلوم نہ تھا
چپ جو ہوں کوئی بری بات ہے میرے دل میں
تم بھی یہ بات کہو گے مجھے معلوم نہ تھا
لوگ روتے ہیں میری بد نظری کا رونا
تم بھی اس رو میں بہو گے مجھے معلوم نہ تھا
تم تو بے صبر تھے آغاز محبت میں حفیظؔ
اس قدر جبر سہو گے مجھے معلوم نہ تھا
- کتاب : Kulliyat-e-Hafeez Jalandhari (Pg. 415)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.