دل لگانے کی بات کرتے ہو
دل لگانے کی بات کرتے ہو
کس زمانے کی بات کرتے ہو
ساقیا کر چکا ہوں ترک سبو
کیوں پلانے کی بات کرتے ہو
خیریت پوچھتے ہو کیوں رسماً
دل دکھانے کی بات کرتے ہو
وعدہ کر کے کبھی نہیں آتے
بھول جانے کی بات کرتے ہو
اس طرح مسکرا کے مت دیکھو
دل لبھانے کی بات کرتے ہو
جس میں لکھی ہے داستاں میری
اس فسانے کی بات کرتے ہو
آؤ بیٹھو ابھی تو آئے ہو
کیوں یہ جانے کی بات کرتے ہو
پھر کہاں جاؤ گے بتاؤ امیرؔ
گھر جلانے کی بات کرتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.