دل لگانے کی سر عام سزا دیتا ہے
عشق انسان کو مجنوں سا بنا دیتا ہے
گر کوئی چیز مقدر میں نہیں ہوتی تو
اس کی رغبت کو خدا دل سے ہٹا دیتا ہے
میری تحقیر کیے جاتے ہیں میرے اپنے
اک یہی غم ہے مرا دل جو دکھا دیتا ہے
تو مجھے موت کے دروازے پہ لے آیا جب
کس لیے پیار سے جینے کی دعا دیتا ہے
بس کئے جاتا ہے تکذیب مگر اس کے بعد
نرم لہجے سے وہ ارمان جگا دیتا ہے
یوں تو کہتا ہے مجھے دوست مگر اس کے بعد
مجھ کو احباب کی نظروں میں گرا دیتا ہے
اس سے روداد الم کہنا عبث ہے شمسہؔ
قصۂ درد ہنسی میں وہ اڑا دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.