دل محلے میں کوئی پھول لگایا ہوا ہے
دل محلے میں کوئی پھول لگایا ہوا ہے
جس کی خوشبو سے معطر مرا سایہ ہوا ہے
ہائے وہ خواب کہ جس کی کوئی تعبیر نہ تھی
میں نے وہ خواب بھی آنکھوں میں بسایا ہوا ہے
جس نے لوٹا ہے مجھے رات کی تاریکی میں
میں نے اس شخص کو ہاتھوں پہ اٹھایا ہوا ہے
جس کو بھولے ہوئے مدت ہوئی اور یاد نہیں
آج وہ عکس بھی تصویر میں آیا ہوا ہے
دیکھ لے غور سے حیرت بھری نظروں سے ندیمؔ
تیری تصویر کو سینے سے لگایا ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.