دل مست ہے لطف نگہ ناز تو دیکھو
دل مست ہے لطف نگہ ناز تو دیکھو
ہے کتنا حسیں عشق کا آغاز تو دیکھو
کتنی کشش انگیز ہے آواز تو دیکھو
کتنا ہے حسیں حسن کا اعجاز تو دیکھو
بجلی ہے کہ سینے میں مرے شعلۂ دل ہے
اس کی نگہ ناز کا اعجاز تو دیکھو
مسرور ہے سرمایۂ ہستی کو مٹا کر
یہ حوصلۂ عاشق جانباز تو دیکھو
عاشق کے لئے جان تمنا ہے ہر اک لفظ
اس کے لب رنگیں کا یہ اعجاز تو دیکھو
دل لے لیا اس کی نگہ ناز نے اسلمؔ
اک سحر سراپا ہے وہ انداز تو دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.