دل میں بس جان سا میں رہتا ہوں
دل میں بس جان سا میں رہتا ہوں
خود میں مہمان سا میں رہتا ہوں
کتنے آباد دل کیے میں نے
خود میں ویران سا میں رہتا ہوں
دل دکھاتے ہو تم مرا جب بھی
ہاں پریشان سا میں رہتا ہوں
ایک اجڑے مکان میں جیسے
بکھرے سامان سا میں رہتا ہوں
جنگ لڑتا ہوں رات دن خود سے
دیکھ سلطان سا میں رہتا ہوں
تم نہیں سمجھے مجھ کو حیرت ہے
کتنا آسان سا میں رہتا ہوں
تم گئے جب سے چھوڑ کر مجھ کو
تب سے انجان سا میں رہتا ہوں
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 185)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.