دل میں چراغ شوق جلانے سے فائدہ
دل میں چراغ شوق جلانے سے فائدہ
سید مظفر عالم ضیا عظیم آبادی
MORE BYسید مظفر عالم ضیا عظیم آبادی
دل میں چراغ شوق جلانے سے فائدہ
دامن میں اپنے آگ لگانے سے فائدہ
فکر معاش سے ہی نکلنا ہو جب محال
دل میں کسی کی یاد بسانے سے فائدہ
جو چشم نم تھے ان کو ہنساتے تو بات تھی
روتے ہوئے کو اور رلانے سے فائدہ
جب حال دل کے واسطے ناسور بن چکا
ماضی کی یاد دل میں جگانے سے فائدہ
فصل خزاں میں عہد بہاراں کا جشن خوب
ویران بام و در کو سجانے سے فائدہ
دل میں تمہاری یاد ہی جب پھول بن گئی
غنچے نئے کچھ اور کھلانے سے فائدہ
دیکھا جو داغ چاند میں آیا یہی خیال
اس طرح دل کے داغ دکھانے سے فائدہ
مانا تصورات میں آئے ہوئے تو ہو
دل کو مگر یہ خواب دکھانے سے فائدہ
دامن میں اپنے خار ہیں مانا ضیاؔ مگر
ہر وقت ان کا سوگ منانے سے فائدہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.