دل میں گھر بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے
دل میں گھر بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے
رنجشیں مٹانے میں دیر کتنی لگتی ہے
ایک عمر لگتی ہے عزتیں کمانے میں
عزتیں گنوانے میں دیر کتنی لگتی ہے
تیرگی کے موسم میں روشنی تو کر دیتے
اک دیا جلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
سانس کا بھروسہ کیا ڈور ہے نفس کی بس
ڈور ٹوٹ جانے میں دیر کتنی لگتی ہے
اعتبار اٹھنے سے دل میں چھید بنتے ہیں
کشتی ڈوب جانے میں دیر کتنی لگتی ہے
رنجشوں کی گرہیں جب دو دلوں میں پڑتی ہیں
ربط ٹوٹ جانے میں دیر کتنی لگتی ہے
ہم بھی خود کو بدلیں اور تم بھی اپنی ضد چھوڑو
فاصلے مٹانے میں دیر کتنی لگتی ہے
لمحہ بھر کو رک جاؤ اک ذرا ٹھہر جاؤ
حال دل سنانے میں دیر کتنی لگتی ہے
غم غزل میں بھر دینا درد نظم کر دینا
شمسہؔ غم چھپانے میں دیر کتنی لگتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.