دل میں اک حسن طرح دار کی الفت بولے
دل میں اک حسن طرح دار کی الفت بولے
بانکپن بولے مرے شعر کی ندرت بولے
یہ عمارت کسی دیوانے کا گھر لگتی ہے
خستگی بولے در و بام کی حسرت بولے
مسکراؤ کہ غرور رہ ظلمت ہو تمام
گنگناؤ کہ ذرا رنگ طبیعت بولے
دور سے راہنمائی تو بڑی بات نہیں
ساتھ آؤ کہ تقاضائے رفاقت بولے
زندگی درد مسلسل ہے مگر کیا کہئے
خود فریبی کی ادا اس کو بھی راحت بولے
یہ بھی اک طرفہ تماشہ ہے مری جان غزل
پیار بولے نہ تری آنکھوں میں نفرت بولے
تازگی پھولوں کو کلیوں کو تبسم دے دے
پرتو صبح سے شبنم کی لطافت بولے
ناظمؔ خستہ کی کیا بات چلائی یارو
وہ تو دیوانہ ہے ہر شے کو محبت بولے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.