دل میں جو تھا وہ ہو گیا مجھ کو سنا کے چپ
دل میں جو تھا وہ ہو گیا مجھ کو سنا کے چپ
سن کر ہوا ہوں اس کو میں آنسو بہا کے چپ
کہتا تھا اپنا حال میں تم کو سناؤں گا
نہ جانے کیوں وہ ہو گیا آنسو بہا کے چپ
میں نے تو بے وفائی کا چھیڑا تھا تذکرہ
منہ پہ لگا کے انگلی پھر اس نے کہا کہ چپ
اس کی کسی بھی بات کا مطلب بھی کچھ نہیں
ہو جائے گا وہ دیکھنا خود بڑبڑا کے چپ
خاموشیوں کی سسکیوں میں شور تھا بہت
تنہائیوں میں ہو گیا وہ گنگنا کے چپ
کچھ دن سے اپنے آپ سے تھا میں دکھی بہت
ارشادؔ رو کے ہو گیا خود کو ہنسا کے چپ
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 98)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.