دل میں کچھ ہے بیان میں کچھ ہے
دل میں کچھ ہے بیان میں کچھ ہے
آپ کی داستان میں کچھ ہے
میرے وہم و گمان سے بڑھ کر
ان کے تیر و کمان میں کچھ ہے
پاؤں رکھیے سنبھل کے بستی میں
گھر میں کچھ سائبان میں کچھ ہے
پیرو مذہب محبت ہوں
دیکھتا کچھ ہوں دھیان میں کچھ ہے
جب دلوں میں رہے نہ گنجائش
ماں نہ سمجھے مکان میں کچھ ہے
رخ ہوا کا نہ دیکھیے انجمؔ
دیکھیے بادبان میں کچھ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.