Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل میں لے کے کشش بندگی کی عشق کو آزما کر تو دیکھو

فنا بلند شہری

دل میں لے کے کشش بندگی کی عشق کو آزما کر تو دیکھو

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    دل میں لے کے کشش بندگی کی عشق کو آزما کر تو دیکھو

    آستاں پر کبھی اس صنم کے اپنے سجدے لٹا کر تو دیکھو

    ہوگا ہر اک مقبول سجدہ عرش کا نور ہوگا جبیں پر

    عاشقو کوچۂ دلربا میں اپنے سر کو جھکا کر تو دیکھو

    ڈوب جائے گی خود مست ہو کر بے خودی جلوۂ معرفت میں

    جان جاناں شراب محبت میکشوں کو پلا کر تو دیکھو

    ہے تمہاری طلب میرے دل میں نام ہے میرے لب پر تمہارا

    ذرہ ذرہ ہے مشتاق جلوہ میری خلوت میں آ کر تو دیکھو

    دور ہو گئی مقدر کی ظلمت جگمگائے گا آئینہ دل کا

    تم کو دنیا میں جنت ملے گی ان کی محفل میں جا کر تو دیکھو

    ایسا بدلے گا ہستی کا عالم عشق خود ہوگا حسن مجسم

    اے فناؔ راس آ جائیں گے غم ان سے دل کو لگا کر تو دیکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے