دل میں مرے خیال رخ مہ جبیں رہا
دل میں مرے خیال رخ مہ جبیں رہا
سایہ پری کا شیشہ میں صورت گزیں رہا
اللہ رے میرے بخت کی شومی کہ وصل میں
پردے ہی میں حجاب کے وہ نازنیں رہا
اس بت کی بندگی سے نہ باز آیا بت پرست
کم بخت دل مخالف شرع متیں ریا
محصور غم ہوں نقطۂ پرکار کی طرح
میں مرکز مظالم ارباب کیں رہا
خون جگر سے زیست کی امید تھی مگر
وہ بھی بہ حکم شرع محبت نہیں رہا
حاصل ہوا نہ بحر تصور میں در وصل
ہر چند دل مثال صدف تہ نشیں رہا
مظہرؔ حریص لذت غم ان کے عشق میں
پابند تجھ سا اے مگس انگبیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.