دل میں پیوست کوئی ڈر ہے میاں
راستہ ویسے بے خطر ہے میاں
کیوں صدا دے رہے ہو سورج کو
دور ہم سے ابھی سحر ہے میاں
زندگی کیا ہے پوچھتے کیوں ہو
چند لمحوں کا یہ سفر ہے میاں
درمیاں ہے انا کی اک دیوار
فاصلہ ورنہ مختصر ہے میاں
بات اتنی سی ہے کہ دنیا میں
آدمی خود سے بے خبر ہے میاں
تم حقیقت کی بات کرتے ہو
یہ تو خوابوں کی رہ گزر ہے میاں
آئے ہو اس طرف تو ساتھ چلو
دو قدم پر ہمارا گھر ہے میاں
حال کیسے بیاں کرو خالدؔ
زندگی اپنی در بہ در ہے میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.