دل میں سوزش سے دھواں ہو تو غزل ہوتی ہے
دل میں سوزش سے دھواں ہو تو غزل ہوتی ہے
خون آنکھوں سے رواں ہو تو غزل ہوتی ہے
خشک آنکھیں ہوں سلے ہونٹ ہوں چہرہ خنداں
اور دل نالہ کناں ہو تو غزل ہوتی ہے
لطف تو جب ہے کہ اس لب کے سوا آنکھوں میں
قصۂ درد بیاں ہو تو غزل ہوتی ہے
ضبط و حرمان و الم سے نہیں ہوتی ہے غزل
اوج پر عزم جواں ہو تو غزل ہوتی ہے
ان سے ملنے کی تمنا ہے سمیعؔ مدت سے
راز یہ ان پہ عیاں ہو تو غزل ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.