دل میں صورت کوئی بسی ہی نہیں
دل میں صورت کوئی بسی ہی نہیں
میری حالت کبھی یہ تھی ہی نہیں
زندگی دی پھر اس پہ خواب دئے
بات اک دکھ سے کیا بنی ہی نہیں
یوں تو ہر بات سے ہی ہوں راضی
میں نے اپنی کبھی کہی ہی نہیں
خوب ترک وفا کا آیا خیال
میری خود پر مگر چلی ہی نہیں
بن تمہارے بھی مسکراتے دکھیں
ہم سے رسم جہاں نبھی ہی نہیں
کیا کہا خوش ہو عشق کر کے تم
آگ یعنی ابھی لگی ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.