دل میں ٹھہرا درد نگوڑا کوزہ گر
دل میں ٹھہرا درد نگوڑا کوزہ گر
کیسے موڑ پہ تو نے چھوڑا کوزہ گر
میں بھی خود سے روٹھی روٹھی رہتی ہوں
جب سے تو نے مکھ ہے موڑا کوزہ گر
اب تو بکھرے بکھرے ہیں اجزا میرے
جوڑا تھا تو کیوں کر توڑا کوزہ گر
میری ہستی میں بھی تیری ہستی ہے
میرا مجھ میں کچھ بھی نہ چھوڑا کوزہ گر
میں نے خود میں تیری یاد سجائی ہے
جب بھی تو نے تنہا چھوڑا کوزہ گر
رگ رگ میں اب محشر برپا رہتا ہے
دکھ تھا پہلے بھی کب تھوڑا کوزہ گر
کس نے مجھ سے چہرہ میرا چھینا ہے
کس نے میرا خون نچوڑا کوزہ گر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.