دل میں ان کی آرزو ہونے لگی
دل میں ان کی آرزو ہونے لگی
آئینے سے گفتگو ہونے لگی
ہم نے کیول پھول کا بوسہ لیا
جانے کیوں وہ سرخ رو ہونے لگی
زخم کچھ کچھ بھر چلے یا یوں کہیں
زندگی پھر سے شروع ہونے لگی
اب تو ہم کو اشک پینا آ گیا
بات یہ سب کو بہ کو ہونے لگی
صرف اپنے آپ میں ہی گم ہوا
اور میری جستجو ہونے لگی
چاہتا ہوں میں اسے اور وہ مجھے
اب یہ چرچا رو برو ہونے لگی
صرف ان کی بات محفل میں چلی
ان کی خوشبو چار سو ہونے لگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.