دل مرا بے قرار رہتا ہے
دل مرا بے قرار رہتا ہے
اک ترا انتظار رہتا ہے
اک مسافر کے پاؤں میں چھالے
اور رستہ غبار رہتا ہے
وہ ستایا ہوا محبت کا
ہر جگہ درکنار رہتا ہے
گھر میں لڑکی جواں ہوئی ہے کیا
فکر اب بے شمار رہتا ہے
میرے سپنے میں آتا ہے اکثر
وہ جو ندیا کے پار رہتا ہے
وہ کٹا سا رہا زمانے سے
اس کے دل میں غبار رہتا ہے
جو مہاجر کٹا کٹا سا تھا
گھر میں وہ تار تار رہتا ہے
- کتاب : احتزاز غزل (Pg. 73)
- Author : ساغر سیالکوٹی
- مطبع : ساہتیہ کلش پبلی کیشن (2004)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.