دل مٹ گیا تو خیر ضرورت نہیں رہی
دل مٹ گیا تو خیر ضرورت نہیں رہی
حسرت یہ رہ گئی ہے کہ حسرت نہیں رہی
یہ دل بدل گیا کہ زمانہ بدل گیا
یا تیری آنکھ میں وہ مروت نہیں رہی
تیری نظر کے ساتھ بدلتا رہا ہے دل
دو روز بھی تو ایک سی حالت نہیں رہی
تر دامنی سے ہاتھ نہ دھو اے دل حزیں
کیا اب خدا کی جوش پہ رحمت نہیں رہی
دیکھے گا خواب میں بھی نہ وہ صورت سکوں
جس کو خدا سے چشم عنایت نہیں رہی
ان کی گلی نہیں ہے نہ ان کا حریم ہے
جنت بھی میرے واسطے جنت نہیں رہی
کس شب تڑپ تڑپ کے نہ کاٹی تمام شب
کس روز میرے گھر پہ قیامت نہیں رہی
نادرؔ نہ آئے حرف تمہاری زبان پر
وہ شعر کیا ہے جس میں فصاحت نہیں رہی
- کتاب : Deewan-e-Nadir (Pg. 251)
- Author : Abul Khayal Nadir Shahjahanpuri
- مطبع : Jasper Paul John Robert paul memorial Society Jhansi U.P (2015)
- اشاعت : 2015
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.