دل نہ لگنے کا اک بہانا تھا
دل نہ لگنے کا اک بہانا تھا
کیوں ٹھہرتے وہ ان کو جانا تھا
ہم نے قدموں میں رکھ دیا سر کو
وہ تھے روٹھے ہوئے منانا تھا
میری آنکھوں پہ ہے مگر احساں
ان کو پردہ کبھی اٹھانا تھا
ایک تھی جنبش نظر کافی
میری بگڑی کا کیا بنانا تھا
تھی نہ غیروں سے گر تجھے فرصت
مجھ سے ہرگز نہ دل لگانا تھا
کیوں مرے ساتھ ساتھ وہ چلتے
ان کے قدموں میں خود زمانہ تھا
دل لگانا کہاں تھا یہ عالمؔ
خون دل اس طرح بہانا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.