Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل نہ مانا عقل نے یہ بات سمجھائی بہت

شان حیدر بیباک امروہوی

دل نہ مانا عقل نے یہ بات سمجھائی بہت

شان حیدر بیباک امروہوی

MORE BYشان حیدر بیباک امروہوی

    دل نہ مانا عقل نے یہ بات سمجھائی بہت

    عشق میں ہر گام پہ ہوتی ہے رسوائی بہت

    شہرتوں کے واسطے ہے بزم آرائی بہت

    محفلیں راس آئیں تم کو ہم کو تنہائی بہت

    اس غلط فہمی میں میں نے کھو دیا اپنا وقار

    اس نے کی تھی ایک دن میری پذیرائی بہت

    کچھ حسیں یادوں کے منظر شام سے آنکھوں میں تھے

    شب کو میرے پاس نیند آئی تو پچھتائی بہت

    ایسی بستی میں میاں امن و اماں کا کیا سوال

    صلح جو کم ہوں جہاں پر اور بلوائی بہت

    گو بظاہر ہاتھ اس کے خون آلودہ نہیں

    نفرتوں کی آگ لیکن اس نے بھڑکائی بہت

    بک رہے ہیں آج کل بے بھاؤ لوگوں کے ضمیر

    لوگ کیوں کہتے ہیں دنیا میں ہے مہنگائی بہت

    احتساب زیست کرنے کے لئے بیٹھا تھا میں

    یاد آئی دوستوں کی کار فرمائی بہت

    زندگی بھر میں رہا ہوں رہرو راہ وفا

    ان وفاؤں کی مگر میں نے سزا پائی بہت

    پستہ قد کوشاں ہیں میرا قد گھٹانے کے لئے

    پر مجھے اللہ نے بخشی ہے اونچائی بہت

    طالب شہرت نہیں ببیاکؔ میں یہ سوچ کر

    ایک دو کا ذکر کیا اس کے ہیں شیدائی بہت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے