دل نے گریہ نہ کیا آنکھ نے وحشت نہیں کی
دل نے گریہ نہ کیا آنکھ نے وحشت نہیں کی
میں نے اس عشق میں بے کار کی زحمت نہیں کی
شاہ زادی نے اس انداز سے روکا اک دن
پھر قبیلے سے کسی شخص نے ہجرت نہیں کی
بادشاہا ترے درباریوں کو علم نہیں
مرثیہ لکھا ہے میں نے تری مدحت نہیں کی
جس کو تسلیم کیا دل نے اسی کو مانا
آپ سے آدمی کی میں نے حمایت نہیں کی
وقت شاہد ہے بھلے نوک سناں تک پہنچے
میرے جیسوں نے ترے جیسے کی بیعت نہیں کی
وہ بھی کچھ سوچ کے خاموش کھڑا تھا قاسمؔ
اور کچھ کہنے کو اپنی بھی طبیعت نہیں کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.