دل نے جینے کی جب سے ٹھانی ہے
دل نے جینے کی جب سے ٹھانی ہے
کتنی پر کیف زندگانی ہے
یہ کہاں وقت ہم کو لے آیا
خون سستا ہے مہنگا پانی ہے
دیکھ کر ان کو مسکرائے جو ہم
وہ یہ سمجھے کہ شادمانی ہے
کب وہ محنت سے منہ چھپاتے ہیں
جن کو تقدیر آزمانی ہے
جان سے بھی زیادہ مجھ کو عزیز
درد دل جو تری نشانی ہے
ساری دنیا کو ہیچ سمجھو گے
جب تلک جوش ہے جوانی ہے
دیکھو مت ہاتھ کی لکیر شررؔ
صرف محنت میں کامرانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.