دل و جان اس پہ لٹاتا رہوں
دل و جان اس پہ لٹاتا رہوں
میں فرقت میں دل کو جلاتا رہوں
ملیں گی کبھی تو مجھے منزلیں
مقدر کو میں آزماتا رہوں
وہ ملنے مجھے آئیں گے ایک دن
مرا کام ہے کہ بلاتا رہوں
مرے پاس اس کی جو تصویر ہے
اسی سے میں دل کو لبھاتا رہوں
بہت خوب رو ہے وہ میرا صنم
اسے دیکھ کر مسکراتا رہوں
گزر اس کا ہونا ہو جس راہ سے
میں اس رہ پہ آنکھیں بچھاتا رہوں
مرے پاس ساغرؔ وہ بیٹھا رہے
وہ سنتا رہے میں سناتا رہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.