دل و جگر تو کسی دل ربا نے لوٹ لیا
دل و جگر تو کسی دل ربا نے لوٹ لیا
بچی تھی جان سو اس کو قضا نے لوٹ لیا
دکھا کے دست حنائی وہ ہنس کے کہتے ہیں
شفق کے رنگ کو رنگ حنا نے لوٹ لیا
گزر گئی یوں ہی چپ چاپ ہائے ساری رات
مزا وصال کا شرم و حیا نے لوٹ لیا
سنا کے نغمۂ دل کش کبھی دکھا کے جھلک
ہمارے دل کو کسی دل ربا نے لوٹ لیا
حواس و ہوش کو گم کر دیا ہے الفت نے
قرار و ضبط کو ناز و ادا نے لوٹ لیا
ہمارا ناز کا پالا ہوا تھا دل ہمدم
اسے نصیب سے اک دل ربا نے لوٹ لیا
صدائے حق جو تھی سنجرؔ جہاں میں گونج اٹھی
زباں سے لفظ جو نکلا صبا نے لوٹ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.