دل و نظر کو نہ کچھ اور سوگوار کریں
دل و نظر کو نہ کچھ اور سوگوار کریں
تم اپنی یادوں سے کہہ دو نہ بے قرار کریں
کبھی کسی کی طرف ہے کبھی کسی کی طرف
نگاہ شوق ترا کیسے اعتبار کریں
جو لوگ ڈھونڈ رہے ہیں گہر وفاؤں کے
انہیں بتاؤ غریبوں سے پہلے پیار کریں
جو شاعری کو سیاست بنائے بیٹھے ہیں
خدا کے واسطے کچھ اور کاروبار کریں
بہت لطیف ہے اردو غزل کا پیراہن
کرخت لہجے سے اس کو نہ تار تار کریں
تمام اہل ادب سے یہ عرض ہے نیلم
وہ خادمان ادب میں مرا شمار کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.