Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل پر اک نقش محبت کا ابھاریں تو سہی

مصور لکھنوی

دل پر اک نقش محبت کا ابھاریں تو سہی

مصور لکھنوی

MORE BYمصور لکھنوی

    دل پر اک نقش محبت کا ابھاریں تو سہی

    زندگی اپنی سنور جائے سنواریں تو سہی

    زیست اندھیروں سے نکل کر مہ کامل بن جائے

    اس کی یادوں سے ذرا دل کو نکھاریں تو سہی

    بے نیازی ہے جہاں لطف و کرم بھی ہیں وہاں

    اس کو پیار اور محبت سے پکاریں تو سہی

    اتنا مل جائے کہ دنیا کی ہوس مٹ جائے

    اس کے آگے ذرا دامن کو پساریں تو سہی

    دل کی آواز بھی آواز جرس لگتی ہے

    جا کے ویرانے میں اک رات گزاریں تو سہی

    موم کر دیتی ہے پتھر کو بھی میٹھی آواز

    ہم انہیں پیار سے اک بار پکاریں تو سہی

    چاند بادل میں چھپا ہے تو نکل آئے گا

    رات کی چھاؤں میں وہ زلف سنواریں تو سہی

    دیکھیں کیا فیصلہ کرتی ہے عدالت ان کی

    آج اک پیار کی درخواست گزاریں تو سہی

    ہو نہ ہو ان سے ملاقات مصورؔ لیکن

    ان کی راہوں کو نگاہوں سے سنواریں تو سہی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے