دل پر ترے جلوؤں کا اثر دیکھ رہے ہیں
دل پر ترے جلوؤں کا اثر دیکھ رہے ہیں
یا سلسلۂ شمس و قمر دیکھ رہے ہیں
یہ چاند سا چہرہ یہ مہکتی ہوئی زلفیں
ہم شام کے دامن میں سحر دیکھ رہے ہیں
یارو اسے فیضان غم عشق ہی جانو
پلکوں پہ جو ہم سیل گہر دیکھ رہے ہیں
شاداب بہاروں کا چمن چھوڑ کے جانا
دیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہے ہیں
گزرا ہے کوئی شوخ حسیں دل کی فضا سے
اک چاند سر راہ گزر دیکھ رہے ہیں
جلوؤں کی فضا دیجئے آئینۂ دل کو
اس سمت ہیں ہم آپ ادھر دیکھ رہے ہیں
شبیرؔ یہ اک شمع جو روشن ہے مژہ پر
ہم ان کی محبت کا ثمر دیکھ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.