دل پریشان ہوا جب بھی تجارت کر لی
دل پریشان ہوا جب بھی تجارت کر لی
اور کچھ آتا نہیں تھا سو محبت کر لی
لوٹ سکتا تھا مجھے کوئی بھی دوران سفر
میری بس ماں کی دعاؤں نے حفاظت کر لی
اول اول تو مرے نام سے رغبت تھی تجھے
کیا ہوا تو نے مرے نام سے نفرت کر لی
تیرے لوگوں نے بہت تنگ کیا جب ہم کو
ہم سے برداشت نہ ہو پایا تو ہجرت کر لی
اس نے تھوکا ہے مرے پیار پہ حاشر-افنانؔ
میرے یاروں نے مرے پیار پہ لعنت کر لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.