دل پہ جب وہ نگاہ ہوتی ہے
دل پہ جب وہ نگاہ ہوتی ہے
میری دنیا تباہ ہوتی ہے
تو جو آتا ہے یاد فرقت میں
کتنی مشکل سے آہ ہوتی ہے
زندگی عشق میں خدا جانے
بنتی ہے یا تباہ ہوتی ہے
اب تو اخفائے درد کی کوشش
ہائے مجبور آہ ہوتی ہے
حسن جس سے کہ حسن بنتا ہے
عشق کی وہ نگاہ ہوتی ہے
جو اٹھے اور اٹھ کے رہ جائے
وہ نگہ بے پناہ ہوتی ہے
جس کی لذت سے تھی حیات الم
وہ خلش گاہ گاہ ہوتی ہے
پارسائی ہے زندگی ثاقبؔ
کیوں یہ صرف گناہ ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.