دل پہ لگتا ہے محبت کا اجارہ کم ہے
دل پہ لگتا ہے محبت کا اجارہ کم ہے
خاک میں سوئے فلک جانے کا یارا کم ہے
ان ستاروں سے پرے خوابوں کو چھونے کے لئے
فاصلہ اتنا ہے یہ عمر دوبارہ کم ہے
ڈوبتا جاؤں تری یاد کے دریا میں کہیں
پانی گہرا ہے محبت میں کنارہ کم ہے
شب کے بھٹکے ہوئے موسم میں کوئی سمت نما
ڈھونڈ لاؤ کہ فقط ایک ستارہ کم ہے
پہلے لازم ہے کہ اس بحر کے پیراک بنو
جو بھی ڈوبا ہے اسے دل نے ابھارا کم ہے
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 119)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.