دل پہ اس کی حکمرانی دیکھیے کب تک رہے
دل پہ اس کی حکمرانی دیکھیے کب تک رہے
یہ کرم یہ مہربانی دیکھیے کب تک رہے
ان کا غم ان کی محبت غیر فانی ہی سہی
رشتۂ دنیائے فانی دیکھیے کب تک رہے
شادماں ہیں آج گلشن میں بہار نو سے ہم
اب یہ دور شادمانی دیکھیے کب تک رہے
دل سکوں سامانیوں میں بھی سکوں پاتا نہیں
یہ تضاد زندگانی دیکھیے کب تک رہے
عشق میں نام خوشی سے ڈوبنے لگتا ہے دل
غم برائے شادمانی دیکھیے کب تک رہے
مجھ کو اس پر ہے بھروسہ اور اس کو غیر پر
یہ یقیں یہ بد گمانی دیکھیے کب تک رہے
اپنے ہر آنسو میں شاداںؔ اک کہانی ہے نہاں
بے حقیقت ہر کہانی دیکھیے کب تک رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.