دل سیر کچھ اتنا ہو پیمانہ نظر آئے
دل سیر کچھ اتنا ہو پیمانہ نظر آئے
جس سمت نظر جائے مے خانہ نظر آئے
لازم ہے کہ دنیا سے بیگانہ نظر آئے
وہ ہوش کا پیکر جو دیوانہ نظر آئے
صورت کا تری عالم دیوانہ نظر آئے
گر آنکھ کو پردے کا دھوکا نہ نظر آئے
اچھا ہے جو پھولوں کو کانٹا نہ نظر آئے
کیوں خلد کے بندوں کو ویرانہ نظر آئے
بنتا ہے کوئی اپنا اس یاس کی ظلمت میں
جب غم کے سوا کوئی یارانہ نظر آئے
اے ساقیٔ خودداری وہ جام پلا جس سے
زاہد کی حقیقت بھی رندانہ نظر آئے
ماحول پریشاں میں سادہ سی تمنا ہے
ہر آئینہ اب روئے جانانہ نظر آئے
گر شادؔ رہا چاہے اس چشم کا حامل بن
تنویر حرم جس میں بت خانہ نظر آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.