دل سخت کر کے چلنا آہوں کو تھام چلنا
دل سخت کر کے چلنا آہوں کو تھام چلنا
بار گراں اٹھانا پر بے لگام چلنا
جو راستہ کٹھن ہو تو خوش خرام چلنا
جو رہگزر ہو لمبی تو تیز گام چلنا
کچھ لوگ چل رہے ہیں شاید تمہارے پیچھے
تم ان کے نام چلنا تم اپنے نام چلنا
کچھ روشنی بڑھانا کچھ تیرگی چھپانا
کچھ مشعلیں جلا کے کچھ بھر کے جام چلنا
جب ہم سفر ہوں دشمن جب رہنما ہو برہم
رکنا نہیں تم ان کو دے کر سلام چلنا
یہ شمس اور قمر تو ہیں وقت سے ہی چلتے
تم قبل صبح چلنا تم بعد شام چلنا
لطف سفر کو چھوڑو رخت سفر کو پھونکو
عزم سفر کا کر کے بس اہتمام چلنا
ذرہؔ یہاں پہ منزل کس کو ہوئی ہے حاصل
تم بے مقام چلنا تم بے قیام چلنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.