دل سے اب یوں خلش مرگ نکالی جائے
دل سے اب یوں خلش مرگ نکالی جائے
زندگی موت کی آغوش میں پالی جائے
ڈیرا ڈالا ہے اندھیروں نے چمن میں ہر سو
کیوں نہ اب آگ نشیمن میں لگا لی جائے
بات دیوانے کی اک روز جہاں سمجھے گا
ہے ابھی وقت ہنسی خوب اڑا لی جائے
ہم نے ہر دور میں تبلیغ محبت کی ہے
شوق سے کوئی سی تاریخ اٹھا لی جائے
ایک آئے گا نظر باطن و ظاہر جرارؔ
میری سیرت مری صورت سے ملا لی جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.